خزینۃ الدعا — Page 62
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 11 مناجات رسُول الله حضرت ابو ہریرہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں یہ دُعا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِي كُلَّهُ ، دِقَهُ وَجِلَّهُ ،وَأَوَّلَهُ وَ آخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ مسلم کتاب الصلوۃ باب ما يقول في الركوع والسجود) ترجمہ : اے اللہ میرے سب گناہ بخش دے۔چھوٹے اور بڑے، پہلے اور بعد کے، اور ظاہر اور پوشیدہ (سارے گناہ معاف کر دے) ☆ حضرت محمد بن مسلمہ کی روایت کے مطابق رسول کریم ہے رات کو نماز تہجد کے سجدوں میں یہ دُعا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ ، وَبِكَ امَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَ صَوَّرَهُ وَ شَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ (مسلم کتاب صلوة المسافرين باب الدعاء في صلاة الليل ) الْخَالِقِينَ ترجمہ: اے اللہ ! تیرے لئے میں نے سجدہ کیا اور تجھ پر میں ایمان لایا اور تیرا ہی فرمانبردار ہوں۔اے میرے مولیٰ ! تو ہی میرا رب ہے میرا چہرہ اس ذات کے لئے سجدہ ریز ہے جس نے اسے پیدا کیا اور شکل وصورت بخشی ، کان اور آنکھ عطا کئے۔بڑی برکتوں والا ہے وہ اللہ جو بہترین خالق ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات میں نے نبی کریم ﷺ کو موجود نہ پایا تلاش کرتے ہوئے مسجد پہنچی تو آپ سجدہ کی حالت میں تھے پاؤں زمین پر سیدھے گڑے ہوئے تھے اور آپ یہ دعا کر رہے تھے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سُخْطِكَ ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْكَ لَا أَحْصِيْ ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلى نَفْسِكَ۔مسلم کتاب صلاة المسافرين باب الدعاء في صلاة الليل ) ترجمہ : اے اللہ ! میں تیری ناراضگی سے تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں۔اور 63