خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 54 of 267

خزینۃ الدعا — Page 54

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 3 مناجات رسُول الله وضوء کی دُعا حضرت عمر بن الخطاب سے روایت ہے کہ نبی کریم ہے جب وضوء سے جب فارغ ہوتے تو یہ کلمات دہراتے۔اور فرماتے تھے کہ جو شخص وضو کے بعد یہ کلمات دہرائے اُس کے لئے جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں :۔أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ ( ترمذی کتاب الطہارت باب ما يقول بعد الوضوء ) ترجمہ:۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔اے اللہ ! مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے بنا اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے بنا دے۔اذان کے وقت کی دعا کہ حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم اذان سنو تو جیسے موذن کہتا ہے اُس کے ساتھ اُسی طرح دہراؤ۔اور حضرت عمرؓ سے مروی ہے جو مؤذن کے ساتھ ساتھ اذان کے کلمات خلوص دل سے دہرائے اور حسی عَلَى الصَّلوةِ حَيَّ عَلَى الفَلَاحِ (یعنی نماز اور کامیابی کی طرف آؤ ) کے وقت یہ کہے۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔( یعنی اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت اور طاقت حاصل نہیں) وہ جنت میں داخل ہو گا۔(مسلم کتاب الصلوۃ باب استحباب القول مثل وقل المؤذن ) 55