خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 53 of 267

خزینۃ الدعا — Page 53

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 2 مناجات رسول ﷺ ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں۔اور اُس کی محبت بھی جو تجھے سے محبت کرتا ہے۔اور میں تجھ سے ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے اللہ ! اپنی محبت میرے دل میں اتنی ڈال دے جو میری اپنی ذات، میرے مال، میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔بیت الخلاء جانے کی دُعا حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے جب بیت الخلاء تشریف لے جاتے تو یہ دُعا پڑھتے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ( بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء عند الخلاء) ترجمہ:- اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں ہر قسم کی ناپاک چیزوں اور ناپاک کاموں اور باتوں سے۔بیت الخلاء سے باہر آنے کی دُعائیں حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول کریم له بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دُعا کرتے : - غُفْرَانَكَ ( ترمذی کتاب الطہارت باب ما يقول اذا خرج من الخلاء ) ترجمہ: اے اللہ ! میں تیری مغفرت کا خواستگار ہوں۔حضرت ابو ذر غفاری بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دُعا کرتے : - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّى إِلَّا ذَى وَ عَافَانِي ابن ماجہ کتاب الطہارت باب ما یقول اذا خرج من الخلاء ) ترجمہ: - تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دور کی اور مجھے عافیت عطا کی۔54