خزینۃ الدعا — Page 47
حَزِينَةُ الدُّعَاءِ مناجات رسُول الله یہ مناجات جہاں اس عظیم رسول کے کامل عجز وانکسار، ایمان باللہ اور تو کل علی اللہ پر دلالت کرتی ہیں وہاں اس پاک اور مصنفے سینہ کی بھی خوب خوب عکاسی کرتی ہیں جو محبت الہی سے بھرا ہوا تھا۔امر واقعہ یہ ہے کہ انبیاء سلف کی دُعاؤں کی فہرست میں جو عظیم الشان اضافے محسن اعظم نے فرمائے ہیں اور دُعاؤں کا جو عظیم خزانہ اُمت کے لئے چھوڑا ہے یہ ایک گراں قدر احسان ہے جس کا شکرانہ سوائے دُعا اور درود شریف کے ذریعہ ممکن نہیں۔خدا کرے کہ ان دعاؤں کے صدقے ہمیں اپنے مولیٰ اور اُس کے محبوب رسول کی سچی محبت نصیب ہوا اور قبولیت دعا کا انعام عطا ہو۔آمین سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالٍ مُحَمَّدٍ دُعاؤں کے اس گراں قدر تحفے کے عوض یہ عاجز اپنے بھائیوں اور بہنوں سے خاص دُعاؤں کا خواستگار ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اُسوہ رسول کے مطابق مقبول دعاؤں کی توفیق عطا فرمائے۔آمین 2000ء میں پہلی مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کا نقش ثانی کمپیوٹر پر کمپوز کروا کے احباب کی خدمت میں کچھ مزید دعاؤں کے اضافوں کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں 2005 ء کی اشاعت میں میں بعض مزید دعائیں شامل کی گئیں۔اب 2014 ء میں شائع ہونے والے اس مجموعہ میں حوالہ جات کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی حوالے دے دئے گئے ہیں جس میں مکرم آصف خلیل صاحب مربی سلسلہ کا تعاون شامل حال رہا۔اسی طرح از سر نو ترجمہ کی نظر ثانی کر کے بعض اغلاط کی درستی کر دی گئی ہے۔جس میں مربیان سلسلہ مکرم عطاء النور صاحب اور مکرم باسل احمد بشارت صاحب نے تعاون فرمایا ہے۔فجزاهم الله اللہ تعالیٰ شکور بھائی صاحب کو جزا دے جو اس کتاب کی اشاعت محض افادہ عام کیلئے جاری رکھے ہوئے ہیں۔والسلام محتاج دعا حافظ مظفر احمد 48