خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 46 of 267

خزینۃ الدعا — Page 46

حَزِينَةُ الدُّعَاءِ مناجات رسُول الله ابتدائیہ صد سالہ جو بلی 1989 ء کے تاریخ ساز موقع پر خاکسار نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی خدمت میں تحریر کیا کہ جماعت کی دوسری صدی میں دعاؤں کے جلو میں داخل ہوتے ہوئے کم از کم یکصد رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کا ایک تحفہ احباب جماعت کو پیش کرنا چاہئے۔حضور نے فرمایا کہ "بہت اچھا آئیڈیا ہے۔آپ یہ مجموعہ تیار کر کے دکھا ئیں۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ کی سومنتخب دعاؤں پر مشتمل یہ مجموعہ جلسہ سالانہ برطانیہ 1989ء میں حضور کی خدمت میں پیش کیا۔حضور نے مکرم سید عبدالحی صاحب ناظر اشاعت کو بغرض مشورہ بھجوایا۔انہوں نے ان دعاؤں کو سوتک محدود رکھنے کی بجائے بعض دیگر مفید ادعیہ مسنونہ کے اضافہ کا مشورہ دیا۔جس کی تعمیل کے بعد حضور انور نے اس مجموعہ کی اشاعت کی منظوری عطا فرمائی۔جس کی اشاعت یہاں ربوہ میں ایک عرصہ بذریعہ شکور بھائی چشمے والے اور قادیان سے نظارت نشر واشاعت کے ذریعہ ہورہی ہے۔اس طرح اُردو زبان میں عربی متن کے ساتھ رسول کریم ﷺ کی دعاؤں کے ایک جامع اور مستند مجموعے کی جو ضرورت شدت سے محسوس ہوتی تھی ، مناجات رسول کے زیر نظر رسالہ سے انشاء اللہ یہ احسن رنگ میں پوری ہو جائے گی جس میں ہر دعا کی سند کے ساتھ اُس کا پس منظر بھی بیان کر دیا گیا ہے۔ہمارے پیارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا ایک خوبصورت پہلو وہ جدت پسندی اور تنوع ہے جو نہ صرف روز مرہ معمولات میں بلکہ دُعاؤں میں بھی آپ ملحوظ رکھتے تھے تبھی ایک ہی کام یا موقع کے لئے آپ سے متعدد دُعائیں ثابت ہیں۔اس تنوع سے مقصود غالباً دعا میں توجہ ، انہماک معنی خیز نی اور حقیقت پسندی ہوگی تاکہ چند از بر دعاؤں کا تکرار اور ورد محض رسم بن کر نہ رہ جائے۔دوصد سے زائد دُعاؤں پر پر مشتمل اس رسالہ کے پہلے حصے میں مختلف مواقع پر پڑھی جانیوالی مسنون دُعائیں اور دوسرے حصے میں رسول اللہ اللہ معرق دُعائیں جمع کر دی گئی ہیں جو وقتا فوقتا نبی کریم نے کمال سچائی ، خلوص ، تضرع اور ابتہال کے ساتھ اپنے مولی سے مانگیں اور جن کے الفاظ کا انتخاب ، مضامین کی گہرائی اور جہانِ معانی کی وسعت اس نبی آرمی اور صاحب جوامع الکلم کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔47