خزینۃ الدعا — Page 20
حزينَةُ الدُّعَاءِ 20 حصول رزق اور امن کی دعائیں قرآنی دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت شہر مکہ کے پر امن شہر ہونے اس کے باشندوں کے رزق ملنے اور اولاد کے شرک و بت پرستی سے بچنے کی جو دعائیں کیں وہ سب مقبول ( تفسیر الدرالمنثور جلد 4 صفحہ 86) ہوئیں۔(42) رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (البقره: ۱۳۷) اے میرے رب ! اس جگہ کو ایک پر امن شہر بنادے اور اس کے باشندوں میں سے جو بھی اللہ پر اور آنے والے دن پر ایمان لائیں انہیں ہر قسم کے پھل عطا فرما۔اولاد کے لئے دینی و دنیوی ترقیات کی دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی دینی و دنیوی ترقیات کے لئے یہ دعا بھی کی:۔(43) رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْبِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمْ وَارْزُقُهُمْ مِّنَ الثَّمَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ (ابراہیم: ۳۸) اے ہمارے رب ! میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو تیرے معزز گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں جس میں کوئی کھیتی نہیں ہوتی لا بسایا ہے۔اے ہمارے رب ! میں نے ایسا اس لئے کیا ہے تا وہ عمدگی سے نماز ادا کریں پس تو لوگوں کے دل ان کی طرف جھکا دے اور انہیں مختلف پھلوں سے رزق دیتارہ تا کہ وہ ہمیشہ تیرا شکر کرتے رہیں۔20 20