خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 241 of 267

خزینۃ الدعا — Page 241

خَرينَةُ الدُّعَاءِ ادْعِيَةُ المَهْدِى (10) اَرِنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ مجھے موعود گھڑی کا زلزلہ دکھا یعنی اس کا کشفی نظارا کرا۔( یہ دعا قبول ہوئی جس کے بعد پھر ۹ مارچ ۱۹۰۶ء کو الہام ہوا۔) ( تذکرہ صفحہ 475) (11) رَبِّ لَا تُرِنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ - رَبِّ لَا تُرِنِي مَوْتَ أَحَدِمِّنْهُمْ - ( تذکره صفحه 513) اے میرے رب مجھے قیامت کا زلزلہ نہ دکھا۔اے میرے رب مجھے ان میں سے کسی کی موت نہ دیکھا۔( یعنی اپنی جماعت کے خاص خدام وانصار دین کی۔مرتب ) یہ الہام مولوی عبدالکریم سیالکوٹی صاحب کی وفات کے بعد کا ہے۔اس دوسری دعا میں زلزلہ کو مؤخر کر نے کی استدعا ہے اور جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے۔یہ دعا بھی قبول ہوئی اور زلزلہ ایک مقررہ میعاد تک موخر ہوا۔( تذکره صفحه 475) (12) رَبِّ فَرِّقُ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِبِ أَنْتَ تَرَى كُلَّ مُصْلِحٍ وَصَادِقٍ ( تذکره صفحه 556,532) اے میرے رب صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا تو ہر ایک مصلح اور صادق کو جانتا ہے۔فرمایا:۔” اس فقرہ الہامیہ میں عبد الحکیم خان کے اس قول کا رد ہے جو اپنے تئیں صادق ٹھہراتا ہے۔خدا فرماتا ہے کہ میں صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلاؤں گا۔“ (اشتہار ۱۶ اگست ۱۹۰۶ء مشمولہ حقیقۃ الوحی ) (13) رَبِّ لَا تُبْقِ لِى مِنَ الْمُخْرِيَاتِ ذِكْرًا۔( تذکره صفحه 568) اے میرے رب میرے لئے رسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی بھی باقی نہ رکھ۔میہ دعا مقبول ہوئی چنانچہ ۱۹۰۳ء میں ایک اور الہام میں اس دعا کی قبولیت کا وعدہ دیتے ہوئے فرمایا کہ میں تیرے متعلق رسوا کن باتوں کا ذکر تک نہیں چھوڑوں گا۔اے میرے رب زمین پر (سخت) کافروں میں کوئی باشندہ نہ چھوڑ۔(تذکرہ صفحہ 371) (14) رَبِّ اجْعَلْنِى غَالِبًا عَلَى غَيْرِئُ۔(تذکره صفحه 614) 243