خزینۃ الدعا — Page 242
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 62 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى اے میرے رب مجھے میرے غیر پر غالب کر دے۔اسی سے متصل دوسرا الہام ” میری فتح کا ہے۔جو اس الہامی دعا کی قبولیت کا اشارہ ہے۔(15) وَاجْعَلْ لِى غَلَبَةٌ فِي الدُّنْيَا وَالدِّينِ (تذكره صفحه 662) اور دنیا اور دین میں مجھے غلبہ عطا کر۔(16) وَاجْعَلُ لِي نَافِعًا هَذِهِ التِّجَارَةَ (تذکره 662) اور میرے لئے یہ تجارت نفع والی بنا۔( اشارہ دینی و روحانی تجارت هَلُ ادُلُكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ کی طرف ہے۔) (17) رَبِّ سَلِّطْنِي عَلَى النَّارِ۔(تذكره 518) یعنی اے میرے خدا مجھے آگ پر مسلط کر دے۔(یعنی عذاب کی آگ میرے حکم میں ہو جاوے) (18) هُوَ شَعْنَا نَعْسًا (زبور ۱۱۸:۲۵ اومتی ۲۱:۹) یہ دونوں فقرے عبرانی زبان میں ہیں۔( تذکره صفحه 91,80) یعنی اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے رہائی فرما۔ہم نے نجات دے دی یہ ایک پیشگوئی ہے جو دعا کی صورت میں کی گئی۔چنانچہ پچیس برس کے بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۸ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۵-۱۰۴) (19) رَبِّ تَجَلَّ رَبِّ تَجَلَّ ( تذکرہ صفحہ 168 ایڈیشن چہارم) اے میرے رب مجھ پر تجلی فرما۔تجلی فرما۔(20) اَللَّهُمَّ بَارِكُ لِي فِي هَذِهِ الرُّؤْيَا (تذکره صفحه 201) اے اللہ میری اس رویا کو میرے لئے با برکت فرما۔(21) اللَّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَفِي الْأَرْضِ أَبَدًا (تذکره صفحه 352) 244