خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 240 of 267

خزینۃ الدعا — Page 240

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 60 آفت سے بچانا اور حفاظت فرمانا جو میری طرف بھیجی جائیں۔(6) رَبِّ احْفَظُنِى فَإِنَّ الْقَوْمَ يَتَّخِذُونَنِي سُخْرَةٌ - اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى (تذکره صفحه 578) اے میرے رب میری حفاظت فرما، یہ قوم مجھے ہنسی کا نشانہ بنانے لگی ہے۔(7) رَبِّ أَخْرِجْنِي مِنَ النَّارِ اے میرے رب مجھے آگ سے نکال۔(تذکره صفحه 612) نوٹ :۔اس کے معاً بعد یہ الہام ہے سب حمد اللہ کی ہے جس نے مجھے آگ سے بچایا۔چنانچہ جب فتنہ احرار کی آگ بھڑکائی گئی تو سیدنا حضرت مصلح موعود نے ۱۴ جون ۱۹۳۵ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ اس الہام کے بعد حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ایسی کوئی مصیبت نہیں آئی اس لئے یہ آئندہ کے بارہ میں جماعت کے متعلق پیشگوئی کا رنگ تھا کہ آپ کے متبعین کے لئے ایک جہنم تیار کیا جائے گا مگر خدا ان کو بچالے گا۔(8) فرمایا " زلزلہ کی طرف اشارہ کر کے الہام ہوا۔رَبِّ أَرِنِي آيَةً مِّنَ السَّمَاءِ اے میرے رب مجھے آسمان سے ایک نشان دکھا۔( تذکر و صفحه 513) اس دعا کے ساتھ اکرام مع الانعام کے الفاظ بھی الہام ہوئے جن میں اشارہ تھا کہ اللہ تعالیٰ اس نشان کے ساتھ ایک عزت دے گا۔جس کے ساتھ ایک انعام ہوگا۔فرمایا۔زلزلہ کی صورت آنکھوں کے آگے آگئی اور پھر الہام ہوا۔(9) رَبِّ أَخْرُوَقْتَ هَذَا۔(تذکره صفحه (518) اے میرے رب اس کا وقت ٹال دے۔اور کسی اور وقت پر ڈال دے۔پھر ساتھ ہی دوسرے الہام میں اس دعا کی قبولیت کا بھی ذکر کر دیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے دوسرے وقت مقرر پر ٹال دیا ہے۔( تذکر و صفحه 556) ۳۱ اگست ۱۹۰۵ء کو الہام ہوا۔242