خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 234 of 267

خزینۃ الدعا — Page 234

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 54 ادْعِيَةُ المَهْدِى تو میرے وجود کے ذرات میں سے ہر ذرے میں داخل ہو جا اور مجھے ان لوگوں میں سے بنا دے جو تیرے سمندروں میں تیرتے اور تیرتے انوار کے باغات میں پھرتے ہیں اور جو تیری تقدیر کے جاری ہونے پر راضی رہتے ہیں اور میرے دشمنوں کے مابین دوری پیدا کر دے۔اے میرے رب ! اپنے فضل اور اپنے چہرے کے نور کے ساتھ تو مجھے اپنا حسن دکھا اور اپنا مصطفی پانی مجھے پلا اور ہر قسم کے پردوں اور غبار سے مجھے باہر نکال دے اور مجھے ان لوگوں میں سے نہ بنا جو تاریکی اور پردوں میں اوندھے ہو گئے اور برکات اور ہر قسم کے نور اور روشنی سے دور ہو گئے۔اور اپنی ناقص عقل اور الٹی کوشش کے سبب سے نعمتوں کے گھر سے ہلاکت کے گھر کی طرف لوٹ گئے اور مجھے اپنی ذات کی خالص اطاعت عطا کر اور اپنے حضور میں دائی سجدوں کی توفیق بخش اور ایسی ہمت دے جس پر تیری عنایت کی نظریں اتریں اور مجھے وہ شے عطا کر جو تو اپنے مقبول بندوں میں سے کسی خاص فرد کے سوا کسی کو عطا نہیں کرتا اور مجھ پر ایسی رحمت نازل کر کہ جو تو اپنے محبوب بندوں میں سے کسی منفرد وجود کے سوا کسی پر نہیں اتارتا۔اے میرے رب! میری ہمتوں اور میری کوششوں اور میری دعا اور میرے کلام کی وجہ سے دین اسلام کو زندہ کر دے اور اس کی آب و تاب ،حسن اور خوبروئی واپس لوٹا دے اور ہر دشمن اور اس کے تکبر کو تو ڑ کر رکھ دے۔اے میرے رب! مجھے دکھا کہ تو کیسے مردے زندہ کرتا ہے مجھے ایسے چہرے دکھا جو ایمانی صفات ساتھ رکھتے ہوں اور ایسے نفوس عطا کر جو حکمت یمانی کے حامل ہوں اور ایسی آنکھیں دکھا جو تیرے خوف سے روتی ہوں اور ایسے دل دکھا جو تیرے ذکر کرنے پر کانپ جاتے ہوں اور ایسی صاف فطرت دکھا جو حق اور راہ راست کی طرف رجوع کرنے والی ہو۔محبت الہی سے بھری ہوئی ایک جامع عارفانہ دعا رَبِّ أُنْزِلُ عَلَى قَلْبِيُّ - وَاظْهَرُ مِنْ جَيْبِي بَعْدَ سَلْبِى وَاسْلًا بِنُورِ الْعِرْفَانِ فُؤادِي - رَبِّ أَنتَ مُرَادِى فَاتِنِى مُرَادِى - وَلَا تُمِتُنِي مَوْتَ الكِلابِ - بِوَجْهِكَ يَارَبَّ الْأَرْبَابِ رَبِّ إِنِّي اخْتَرْتُكَ فَاخْتَرْنِي - وَانْظُرْ إِلَى قَلْبِي 236