خزینۃ الدعا — Page 233
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 53 ادعِيَةُ المَهْدِى عِنَايَتِكَ وَأَعْطِنِيْ شَيْئًا لَا تُعْطِيْهِ إِلَّا لِوَحِيْدٍ مِّنَ الْمَقْبُوْلِيْنَ - وَأَنْزِلْ عَلَيَّ رَحْمَةٌ لَا تُنْزِلُهَا إِلَّا عَلَى فَرِيْدٍ مِّنَ الْمَحْبُوْبِيْنَ - رَبِّ أَحْيِ الْإِسْلَامَ بِجُهْدِى وَهِمَّتِي وَ دُعَائِي وَكَلَامِيْ وَأَعِدْبِيْ سَحْنَتَهُ وَحَيْرَهُ وَسَبْرَهُ وَ مَرِّقُ كُلَّ مُعَانِدٍ وَ كِبْرَهُ رَبِّ أَرِنِى كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى أَرِنِي وُجُوْهَا ذوى السَّمَائِلِ الْإِيْمَانِيَّةِ وَ نُفُوْسًا ذَوى الْحِكْمَةِ الْيَمَانِيَّةِ وَعُيُونًا بَاكِيَةٌ مِنْ خَوْفِكَ وَ قُلُوْبًا مُقْشَعِرَّةً عِنْدَ ذِكْرِكَ وَأَصْلًا نَقِيًّا يَرْجِعُ إِلَى الْحَقِّ الصَّوَاب وَيَتَفَيَّأُ ظِلَالُ الْمَجَاذِيْب وَالْأَقْطَابِ وَأَرِنِيْ عَرَائِكَ سَاعِيَةٌ إِلَى الْمَتَابِ وَالْاعْدَادِ لِلْمَآب آئينه كمالات اسلام صفحه ۶،۵) اے اللہ ! ہمیں ان کے فتنے سے محفوظ رکھ اور انکی تہمتوں سے بری کر اور ہمیں اپنی حفاظت اور بزرگی اور خیر و بھلائی کے ساتھ خاص کرلے۔اور ہمیں اپنے علاوہ کسی اور کو نہ سونپ دینا اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ایسے نیک عمل کریں جن سے تو راضی ہو جائے ہم تجھ سے تیری رحمت تیرے فضل اور تیری رضا کے طلب گار ہیں۔اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بہت رحم کر نیوالا ہے۔اے میرے رب ! تو اپنے فضل سے میری قوت بن جا اور میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کا سرور اور میری زندگی اور موت کا قبلہ تو ہو جا اور مجھے محبت کا شغف بخش اور ایسی محبت مجھے عطا کر کہ میرے بعد کوئی اور اس محبت میں آگے نہ بڑھ سکے۔اے میرے رب! میری دعا کو قبول کر اور میری خواہشیں مجھے عطا کر اور مجھے صاف کر دے اور مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے اپنی طرف کھینچ لے اور میری خود رہنمائی کر اور میری تائید فرما اور مجھے توفیق بخش اور مجھے پاک کر اور مجھے روشن کر دے اور مجھے سارے کا سارا اپنا بنالے اور تو سارے کا سارا میرا ہو جا۔اے میرے رب ! میرے پاس ہر دروازے سے آ اور ہر پردے سے مجھے خلاصی دے دے اور ہر محبت کی شراب مجھے پلا دے اور نفساتی جوشوں اور جذبات کے وقت خود میری مددفرما اور جدائی کی ہلاکتوں اور اندھیروں سے میری حفاظت فرما اور آنکھ جھپکنے کے برابر لمحے کیلئے بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا اور مجھے نفسانی برائیوں سے بچانا اور میری رفعت سبھی تیری طرف ہو اور میر انیچے اترنا بھی تیری طرف ہواور 235