خزینۃ الدعا — Page 222
حزينَةُ الدُّعَاءِ 42 ادعِيَةُ المَهْدِى آپ درویشانہ سیرت سے ہر ایک نماز کے بعد گیارہ دفعہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةٍ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظیمِ پڑھیں اور رات کو سونے کے وقت معمولی نماز کے بعد کم سے کم اکتالیس دفعه درود شریف پڑھ کر دو رکعت نماز پڑھیں اور ہر ایک سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ یہ دعا پڑھیں۔يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ پھر نماز پوری کر کے سلام پھیر دیں اور اپنے لئے دعا کریں۔( مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم حصہ اول صفحہ 33) مصیبت اور بیماری سے نجات کی الہامی دعا اندازاً 1880 کی بات ہے حضرت مسیح موعود کوسخت قولنج خونی پیچش کی حالت میں 16 دن گزر گئے۔چونکہ یہی بیماری ایک اور شخص کی آٹھویں دن جان لے چکی تھی۔اس لئے گھر والوں نے مایوس ہو کر آپ پر سورۃ یاسین بھی تین مرتبہ پڑھ دی۔حضور فرماتے ہیں۔جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی۔چنانچہ الہام کے مطابق حضور نے دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی تھی ہاتھ ڈال کر یہ کلمات پڑھ کر سین، پشت سینہ دونوں ہاتھوں اور منہ پر پھیرے۔حضور فرماتے ہیں۔” مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ہر ایک دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیر نے سے میں محسوس کرتا تھا کہ وہ آگ اندر سے نکلتی جاتی ہے یہاں تک کہ سولہ دن کے بعد بیماری بکلی چھوڑ گئی۔“ ( تریاق القلوب صفحه 37-36) سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدِ پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے اللہ جو بہت عظیم ہے۔اے اللہ رحمتیں بھیج آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کی آل پر۔224