خزینۃ الدعا — Page 216
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 36 ادْعِيَةُ المَهْدِى اے ہمارے رب! ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دینا بعد اس کے جو تو نے ہمیں ہدایت دی۔اور ہمیں اپنے حضور سے رحمت عطا کرنا یقینا تو بہت عطا کر نیوالا ہے۔( الفضل ۳ جنوری ۱۹۷۴ص۴) قرآنی دعا ئیں جو حضرت مسیح موعود کو الہام ہوئیں اللهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ (یوسف: 65) اللہ ہی بہت حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔(تذکره صفحه : 84) رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ ( بنی اسرائیل:81،تذکرہ صفحہ 49) اے میرے رب! مجھے صدق والی جگہ میں داخل کرنا۔رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى (البقره: 261 ، تذکره صفحه 37,196,339) میرے رب مجھے دکھا تو کیسے مردے زندہ کرتا ہے۔رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا اے میرے رب میرے علم کو بڑھا۔(طہ: 115 ، تذکرہ: 310) نوٹ تحفہ گولڑویہ کی شاندار تصنیف کے موقع پر یہ دعا الہام ہوئی۔رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِيْ إِلَيْهِ (يوسف:34) اے میرے رب! قید خانہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے جس کی طرف وہ مجھے دعوت دیتی ہیں۔(تذکره: 79) رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِيْنَ دَيَّارًا (نوح:27، تذکره: 576) اے میرے رب ! زمین پر کافروں میں سے کوئی باشندہ نہ چھوڑ۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ (المائده: 84، تذکره :282) اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ - (الاعراف: 90) 218