خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 212 of 267

خزینۃ الدعا — Page 212

ورو حَزِينَةُ الدُّعَاءِ 32 ادْعِيَةُ المَهْدِى امیوں کو سمجھ عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت پر دے تاریکی کے ڈال دیتا ہے مگر میں تیری جناب میں بجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ ان لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور ان کو بھی آنکھیں بخش اور کان عطاء کر اور دل عنایت فرما تا وہ دیکھیں اور سنیں اور سمجھیں اور تیری اس نعمت کا جو تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہچان کر اس کے حاصل کرنے کے لئے متوجہ ہو جا ئیں۔اگر تو چاہے تو تو ایسا کر سکتا ہے کیونکہ کوئی بات تیرے آگے انہونی (ازالہ اوہام صفحہ 35 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 120) حضرت مسیح موعود علیہ السلام حقیقۃ الوحی“ میں اپنی سچائی کے نشان بیان فرمانے کے بعد یہ نہیں۔“ دعا کرتے ہیں کہ:۔” خدا تعالیٰ بہت سی روحیں ایسی پیدا کرے کہ ان نشانوں سے فائدہ اُٹھاویں اور سچائی کی راہ کو اختیار کریں۔اور بغض اور کینہ کو چھوڑ دیں۔اے میرے قادر خدا! میری عاجزانہ دعائیں سن لے اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے۔اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی میں اللہ کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔آمین۔اے میرے قادر خدا! مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر ایک طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔اے قادر خدا ایسا ہی کر۔آمین ثم آمین۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 164 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 603) ساری دنیا میں قیام توحید کے لئے دعا ”اے قادر خدا اے اپنے بندوں کے راہنما! جیسا تو نے اس زمانہ کو ضائع جدیدہ کے ظہور و بروز کا زمانہ ٹھہرایا ہے۔ایسا ہی قرآن کریم کے حقائق معارف ان غافل قوموں پر ظاہر کر اور اب اس زمانہ کو اپنی طرف اور اپنی کتاب کی طرف اور اپنی توحید کی طرف کھینچ لے۔کفر اور 214