خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 168 of 267

خزینۃ الدعا — Page 168

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 117 مناجات رسُول الله اُمت کے وہ لوگ جو اپنے نبی کے ساتھ خدا کے دربار میں حاضر ہوں گے۔خدا تعالیٰ کے پاک نام کے واسطہ سے دُعا حضرت عائشہ نے رسول کریم ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا :- :۔اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ الطَّاهِرِ الطَّيِّبِ الْمُبَارَكِ الْأَحَبِّ إِلَيْكَ الَّذِي إِذَا دُعِيْتَ بِهِ أَجَبْتَ وَإِذَا سُئِلْتَ بِهِ أَعطَيْتَ وَإِذَا اسْتُرحِمْتَ بِهِ رَحِمْتَ وَإِذَا اسْتُفْرِجْتَ بِهِ فَرَّجْتَ - (ابن ماجہ کتاب الدعاء باب اسماء الاعظم ) ترجمہ:- اے اللہ! تجھے اس پاک وطیب برکت والے اور سب سے پیارے نام کا واسطہ کہ جس کا نام لے کر تجھے پکارا جائے تو تُو دُعا قبول کرتا ہے اور جب اُس نام کے ساتھ تجھ سے مانگا جاتا ہے تو تو عطا کرتا ہے۔اور جب اُس نام کے ساتھ تجھ سے رحمت طلب کی جاتی ہے تو تو رحم فرماتا ہے اور اس نام کے واسطہ سے تجھ سے مشکل کشائی کا تقاضا کیا جاتا ہے تو تو مشکل دور فرماتا ہے۔ایک جامع دعا حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ ہماری مجلس میں تشریف لائے ہم احتراماً کھڑے ہوئے اور دعا کی درخواست کی۔آپ نے دُعا کی۔ہم نے مزید دعا چاہی تو فرمایا اسی دُعا میں تمہارے لئے ساری دعائیں جمع ہیں۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجْنَا مِنَ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَانَنَا كُلَّه (ابن ماجہ کتاب الدعاء باب دعاء الرسول) ترجمہ: اے اللہ ! ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر ، ہم سے راضی ہو اور ہم سے ! ( دُعائیں و عبادتیں ) قبول کر اور ہمیں جنت میں داخل کر اور ہمیں آگ سے بچا اور ہمارے سب کام تو خود بنا دے۔169