خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 167 of 267

خزینۃ الدعا — Page 167

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 116 مناجات رسول ﷺ مورد ٹھہروں۔مولیٰ ! تیری مرضی ہے تو جو چاہے کر کہ سب قوت و طاقت تجھے ہی حاصل ہے۔مسکنت طبع کی ایک عجیب دُعا حضرت ابو ہریرکا نبی کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے :- اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِيْنًا وَتَوَفَّنِي مِسْكِيْنًا وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِيْنِ وَإِنَّ أَشْقَى الْاشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا وَعَذَابُ الْآخِرَةِ - ( ترمذی کتاب الزهد باب ان الفقراء المهاجرين ) ترجمہ:- اے اللہ ! مجھے مسکین ہونے کی حالت میں زندہ رکھ مسکین ہونے کی حالت میں مجھے وفات دے اور مساکین کے زمرہ میں میرا حشر فرمانا۔یقینا سب سے بدبخت وہ ہے جس پر دنیا کا فقر اور آخرت کا عذاب دونوں جمع ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بننے کی دُعا وفد عبد القیس والے (جو یمن کے علاقہ سے مدینہ حاضر خدمت ہوئے تھے ) بیان کرتے تھے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا :۔اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنتَخَبينَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِيْنَ الْوَفْدِ الْمُتَقَتِلِينَ - (مسند احمد جلد ۳ صفحه ۴۳۱) ترجمہ: اے اللہ ! ہمیں اپنے چنیدہ بندوں میں شامل کر لے ، جن کی پیشانیاں روشن اور چمکدار ہوں ، ہم ایسے وفد میں شامل ہوں جس کی مقبولیت ہو۔اہل وفد کہتے تھے ہم نے پوچھا یا رسول اللہ یہ منتخب بندوں سے کیا مراد ہے؟ تو حضور نے فرمایا خدا کے نیک اور صالح بندے اور غُرَّ المُحَجَّلِينَ سے مراد وہ لوگ جن کے اعضاء وضو کی وجہ سے روشن اور چمکدار ہوں گے اور وَفَدُ الْمُقَلِينَ سے مراد اس 168