خزینۃ الدعا — Page 159
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 108 مناجات رسُول الله ترجمہ: اے اللہ ! جو کچھ ان (دشمنوں) کے سینوں میں ہے اُس کے مقابل پر ہم تجھے ہی ڈھال بناتے ہیں۔اور ہم اُن کے تمام شہر اور مضر اثرات سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔اخلاق سید سے بچنے کی دُعائیں حضرت زیاد بن علاقہ آنحضرت ﷺ کی یہ دعا روایت کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ إِلَّا خَلَاقِ وَالْأَعْمَالِ وَالْأَهْوَاءِ ترندی کتاب الدعوات باب دعاء ام سلمہ ) ترجمہ: اے اللہ ! میں ناپسندیدہ اخلاق ، بُرے کاموں اور خواہشات سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ سے نبی کریم ﷺ کی یہ دعا مروی ہے : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنَ الشَّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوءِ الْأَخْلَاقِ (ابوداؤ د کتاب الوتر باب فی الاستعاذہ ) ترجمہ: اے اللہ ! میں اختلاف، نفاق اور بداخلاق سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ایک دعائے خاص“ حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ایک دفعہ فجر کی نماز میں اتنی تاخیر سے تشریف لائے کہ سورج نکلنے کے قریب ہو گیا۔آپ نے مختصر نماز پڑھا کر فرمایا کہ سب لوگ اپنی جگہ بیٹھے رہو۔“ پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا میں تمہیں آج فجر کی نماز پر دیر سے آنے کی وجہ بتا دوں۔میں رات کو تہجد کے لئے اُٹھا اور جتنی توفیق تھی نماز پڑھی۔نماز میں ہی مجھے اونگھ آگئی۔آنکھ کھلی تو اپنے رب کو نہایت خوبصورت شکل میں دیکھا۔اللہ نے فرمایا اے محمد معلوم ہے فرشتے کس بارہ میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے کہا مجھے معلوم نہیں۔دوبارہ اللہ تعالیٰ نے یہی پوچھا تو میں نے یہی جواب دیا۔پھر میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ہتھیلی میرے کندھے پر رکھی یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک میں نے اپنے سینے میں محسوس کی 160