خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 153 of 267

خزینۃ الدعا — Page 153

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 102 مناجات رسُول الله گمراہ قرار دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔جسے تو نہ دے اسے کوئی عطا نہیں کر سکتا اور جسے تو عطا کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔جسے تو دور کرے اسے کوئی قریب نہیں کر سکتا اور جسے تو قریب کرے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں۔اے اللہ ہم پر اپنی برکات اور اپنی رحمتوں فضلوں اور اپنے رزق کے دروازے کھول دے۔اے اللہ میں تجھ سے ایسی دائمی نعمتیں مانگتا ہوں جو کبھی زائل ہوں نہ ختم ہوں۔اے اللہ میں تجھ سے غربت وافلاس کے زمانہ کے لئے نعمتوں کا تقاضا کرتا ہوں اور خوف کے وقت امن کا طالب ہوں۔اے اللہ جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور جو تو نے نہیں دیا اس کے شر سے بھی۔اے اللہ ! ایمان ہمیں محبوب کر دے، اور اسے ہمارے دلوں میں خوبصورت بنادے، کفر، بد عملی اور نافرمانی کی کراہت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا۔اے اللہ ! ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے، مسلمان ہونے کی حالت میں زندہ رکھ اور صالحین میں شامل کر دے۔ہمیں رسوا نہ کرنا ، نہ ہی کسی فتنہ میں ڈالنا۔اے اللہ! ان کافروں کو خود ہلاک کر جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیری راہ سے روکتے ہیں ان پر سختی اور ) عذاب نازل کر۔اے اللہ ! ان کافروں کو بھی ہلاک کر جن کو کتاب دی گئی کہ یہ رسول حق ہے۔حفاظت اسلام اور طلب خیر کی دُعا حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نبی کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ احْفَظْنِيْ بِالْإِسْلَامِ قَائِمًا، وَاحْفَظْنِيْ بِالْإِسْلَامِ قَاعِدًا، وَاحْفَظْنِيْ بِالْإِسْلَامِ رَاقِدًا، وَلَا تُشْمِتْ بِي عَدُوًّا حَاسِدًا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ كُلِّ خَيْرِ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ كُلِّ شَرٌ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ ( مستدرک حاکم جلد اصفحه ۵۲۵) ترجمہ : اے اللہ ! میری اسلام کے ساتھ کھڑے ہوئے حفاظت فرما ، اور اسلام کے 154