خزینۃ الدعا — Page 9
خَرينَةُ الدُّعَاءِ قرآنی دعائیں معاف کر اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر اور کافر لوگوں کے خلاف ہماری مددفرما۔(18) دعائے رحمت و مغفرت حضرت آدم علیہ السلام نے الہی حکم کے خلاف بھول کر وہ شجرہ چکھ لیا جس سے آپ کو روکا گیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو کچھ دعائیہ کلمات سکھائے جن کے نتیجہ میں وہ ان پر رجوع برحمت ہوا۔( البقرہ: 38۔نیز الدر المنثور جلد 3 صفحہ 75) رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ (الاعراف :۲۴) اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگرتو ہم کو نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔(19) حالت لاعلمی میں سوال سے بچنے کی دعائے بخشش ورحمت طوفان نوح میں جب حضرت نوح کا نافرمان بیٹا بھی ہلاک ہونے لگا تو حضرت نوح نے اپنے کافر بیٹے کے حق میں دعا کی جس پر عتاب ہوا کہ اپنے برے اعمال کی وجہ سے وہ آل نوح میں شامل نہیں رہا۔تب حضرت نوح نے یہ عاجزانہ دعا کی جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے b سلامتی اور برکات کا مژدہ سنایا گیا۔( ہود ۴۵ تا ۴۹) رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ اَنْ اَسْتَلَكَ مَا لَيْسَ فِى بِهِ عِلْمٌ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُن مِّنَ الْخَسِرِينَ ) ( بود ۴۸) اے میرے رب! میں اس بارہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے کوئی ایسا سوال کروں جس کے متعلق مجھے حقیقی علم حاصل نہ ہو۔اور اگر تو میری گزشتہ غفلت کو معاف نہ کرے اور رحم نہ کرے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔9