خزینۃ الدعا — Page 147
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 96 مناجات رسُول الله وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ فَأَنْزِلْ شِفَاءٌ مِّنْ شِفَائِكَ وَرَحْمَةٌ مِّنْ رَحْمَتِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ (ابو داؤد کتاب الطب باب کیف الرقی) ترجمہ : - ہمارا رب وہ اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔تیرا نام بہت پاک ہے، زمین و آسمان میں تیرا حکم چلتا ہے جس طرح آسمان میں تیری رحمت۔پس زمین میں بھی اپنی رحمت عطا کر ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر۔تو پاکبازوں کا رب ہے۔پس اپنی شفائے خاص میں سے شفا نازل کر اور اس بیماری ( اور تکلیف ) پر اپنی رحمت خاص میں سے رحمت نصیب کر۔بصارت کے لوٹ آنے کی دُعا حضرت عثمان بن حنیف کہتے ہیں کہ ایک نابینا نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور درخواست کی کہ میرے لئے دُعا کریں کہ بصارت لوٹ آئے۔آپ نے فرمایا اگر کہو تو میں دُعا کر دیتا ہوں اور اگر چاہو تو صبر کرو اور میرے خیال میں یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے۔جب نا بینے نے دُعا پر ہی زور دیا تو آپ نے اسے اچھی طرح وضو کر کے یہ دُعا کرنے کی ہدایت کی :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَ أَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، إِنِّي تَوَجَّهْتُ بِكَ إِلَى رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ لِتُقْضَى لِى اللَّهُمَّ فَشَفَعْهُ فِي ( ترمذی کتاب الدعوات باب 119 ) صلى الله ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی پاک رسول رحمت ﷺ کا واسطہ دے کر تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں۔(اور اے محمد ) میں آپ کا واسطہ دے کر اپنے رب سے التجا کرتا ہوں کہ میری یہ حاجت پوری کر دے۔اے اللہ میرے حق میں اپنے حبيب کا یہ واسطہ اور شفاعت قبول فرما۔148