خزینۃ الدعا — Page 146
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 95 مناجات رسُول الله اور بخار وغیرہ میں یہ دعا سکھاتے تھے :۔بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيرِ نَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَّعَارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرٍ (ابن ماجہ کتاب الطب باب ما یعوذ به اعمی ) النَّارِ۔ترجمہ:- اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت بڑا ہے ہم ہر جوش مارنے والی رگ کے شر سے - اُس اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جو بہت عظیم ہے اور آگ کی تپش کے شر سے بھی اُس کی پناہ مانگتے ہیں۔درد کی دُعا حضرت عثمان بن ابی العاص نے رسول کریم ﷺ سے جسم میں دردوں کی شکایت کی تو حضور نے یہ دم سکھلایا کہ تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو کہ اللہ کے نام سے دُعا کرتا ہوں پھر سات مرتبہ یہ دُعا کرو :۔اَعُوذُ بِاللَّهِ بِعِزَّتِهِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أَحَاذِرُ - (ابن ماجہ کتاب الطب باب ماعوذ به النبی) ترجمہ:۔میں اللہ تعالیٰ، اُس کی عزت اور اُس کی قدرت کی پناہ کا طالب ہوں ہر اُس شتر سے جو میں پاتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔جبس بول سے صحت یابی کی دُعا حضرت ابو دردا بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا۔اُس نے بتایا کہ اُس کے والد کے مثانہ میں پتھری وغیرہ کے باعث پیشاب بند ہے نبی کریم علیہ نے اُسے یہ دم اور دعا سکھائی:۔رَبُّنَا اللهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ وَاغْفِرْ لَنَا حُوْبَنَا 147