خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 145 of 267

خزینۃ الدعا — Page 145

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 94 مریض کی عیادت پر دُعائیں مناجات رسُول الله حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے اہل خانہ میں سے کوئی بیمار ہوتا تھا تو آپ اُس پر یہ دعا پڑھتے تھے:۔أَذْهِبِ الْبَأسَ ، رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَا تُكَ شِفَاءٌ لَا يُغَادِرُ سَقَمًا ( بخاری کتاب الطب باب مسح الراقی ) ترجمہ : - بیماری کو دور کر دے اے لوگوں کے رب ! شفا عطا کر کہ تو ہی شافی ہے۔تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔ایسی شفا ( عطا کر ) جو کوئی بیماری نہ چھوڑے۔بیماری میں دم حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم علی کے پاس آئے اور پوچھا کہ اے محمد ( ﷺ ) آپ بیمار ہیں حضور نے فرمایا ”ہاں“ تب جبریل علیہ السلام نے ان الفاظ میں حضور کو دم کیا : - بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيْكَ وَاللَّهُ يَشْفِيْكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُوْذِيْكَ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنِ حَاسِدَةِ اللَّهُ يَشْفِيْكَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيْكَ - مسلم کتاب السلام باب الطب والمرض ) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں اور اللہ آپ کو ہر موذی بیماری سے شفادے گا۔اور ہر نفس اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے آپ کو بچائے گا اللہ آپ کو شفا دے گا۔اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں۔بخار سے نجات کی دُعا حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم سے ان کو مختلف در دوں 146