خزینۃ الدعا — Page 136
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 85 مناجات رسُول الله ترجمہ : - اے اللہ ! میرے بڑھاپے اور آخری عمر میں اپنا رزق مجھ پر فراخ رکھنا۔پھلوں اور اناج میں برکت کی دُعا ی حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ نبی کریم نیا پھل دیکھ کر یہ دعا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا (مسلم کتاب الحج باب فضل مدينة ) وَمُدِّنَا۔ترجمہ: اے اللہ ! ہمارے پھلوں میں برکت دے اور ہمارے شہر میں ہمارے لئے برکت عطا کر اور ہمارے غلوں سب کے پیمانوں میں بھی ہمارے لئے برکت ڈال دے۔توفیق عمل اور شکر کی دُعائیں حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ایک دُعا میں نے رسول کریم ﷺ سے ایسی سیکھی جسے میں کبھی بھی پڑھنا بھولتا نہیں جو یہ ہے:۔اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أَعْظِمُ شُكْرَكَ ، وَ أَكْثِرُ ذِكْرَكَ وَأَتَّبِعُ نُصْحَكَ ، وَأَحْفِظُ وَصِيَّتَكَ۔(مسند احمد جلد ۲ صفحه ۳۱۱) ترجمہ: اے اللہ! مجھے ایسا بنا دے کہ تیرا بہت زیادہ شکر کر سکوں۔اور بہت زیادہ تجھے یاد کروں اور تیری خیر خواہی کی باتوں کی پیروی کروں اور تیرے تاکیدی حکموں کی حفاظت ( اپنے عمل سے ) کرسکوں۔ایک جامع دعا حضرت عبداللہ بن عباس نے رسول کریم ﷺ کی عام طور پر کی جانے والی ایک دُعا یہ بیان کی ہے:۔رَبِّ أَعِنِّي ، وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ ، وَانْصُرْنِي وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ، وَامْكُرْ لِي وَلَا تَمْكُرْ عَلَيَّ، وَاهْدِنِي وَيَسْرِ الْهُدَى لِي ، وَانْصُرْ عَلَى مَنْ بَغَى عَلَيَّ، رَبِّ 137