خزینۃ الدعا — Page 7
حزينَةُ الدُّعَاءِ 7 قرآنی دعائیں کے اس خزانہ میں سے ہیں جو آج تک آنحضرت سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیا گیا۔( تفسیر طبری جزء 3 صفحہ 434) سورۃ بقرہ کی آخری دونوں دعائیہ آیات کے بارہ میں رسول کریم ﷺ تاکید فرمایا کرتے تھے کہ ان آیات کو یاد کرو اور اپنے اہل و عیال کو یاد کراؤ۔کیونکہ یہ صلوۃ ، قرآن اور دعا پر مشتمل ہیں۔( سنن الدارمی کتاب فضل القرآن سورۃ فاتحہ ) اس جگہ ان دونوں آیات کا صرف دعائیہ حصہ دیا جا رہا ہے:۔(13) سَمِعْنَا وَأَطْعَنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَيْكَ الْمَصِيرُ ہم نے سنا اور اطاعت کی۔اے ہمارے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔(14) رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِيْنَا أَوْ أَخْطَأَنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا وفنة مَا لَا طَاقَةَ لَنَابِهِ ۚ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا ، وَارْحَمْنَا القناة اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ) (البقره: ۲۸۷) ترجمہ :۔اے ہمارے رب ! اگر کبھی ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں تو ہمیں سزا نہ دیجیے۔اے ہمارے رب! اور تو ہم پر (اس طرح) ذمہ داری نہ ڈالیو جس طرح تو نے ان لوگوں پر جو ہم سے پہلے گزر چکے ) ہیں ڈالی تھی۔اے ہمارے رب ! اور اسی طرح ہم سے ( وہ بوجھ نہ اٹھوا جس (کے اٹھانے ) ہمیں طاقت نہیں۔اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر (کیونکہ) تو ہمارا آتا ہے۔پس کافروں کے گروہ کے خلاف ہماری مددکر۔7