خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 126 of 267

خزینۃ الدعا — Page 126

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 75 75 میت کو قبر میں رکھنے کی دُعا مناجات رسول الله حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو قبر میں رکھتے تو یہ دُعائیں پڑھتے :- (أ) بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ (ii) بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ وَ عَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ ﷺ ) ترندی کتاب الجنائز باب ما يقول اذا دخل الميت ) ترجمہ: - (i) اللہ کے نام اور اللہ کی تائید کے ساتھ ، اللہ کے رسول کی ملت پر۔(ii) اللہ کے نام اور اللہ کی تائید کے ساتھ اور اللہ کے رسول کی سنت پر۔دُعائے زیارت قبور حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول کریم مے قبرستان جاتے تو یہ کلمات پڑھتے تھے:۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ َأهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْشَاءَ اللهُ بِكُمْ لَا حِقُوْنَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَ نَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ أَسْأَلُ اللهَ الْعَافِيَةَ لَنَا وَلَكُمُ - ( نسائی کتاب الجنائز باب الامر بالاستغفار للمؤمنين ) ترجمہ : اے مومنوں اور مسلمانوں میں سے دوسرے جہان کے باسیو! تم پر سلامتی ہو یقیناً ہم بھی تمہیں ملنے والے ہیں۔تم ہمارے پیشرو ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں میں اللہ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت کا طلبگار ہوں۔127