خزینۃ الدعا — Page 120
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 69 مناجات رسول ترجمہ: اے اللہ ! میں تیرے عزت والے چہرے اور تیرے کامل اور مکمل کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔اے اللہ ! تو ہی چکنی اور گناہ (کے بوجھ ) دور کرتا ہے۔اے اللہ ! تیرا لشکر پسپا نہیں کیا جاتا نہ تیرے وعدے کے خلاف کیا جاتا ہے اور کسی بزرگی والے کو تیرے مقابل پر کوئی بزرگی فائدہ نہیں پہنچاتی۔تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے۔صلى الله حضرت ابوالا ز ہر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ رات کو بستر پر جاتے ہوئے یہ دُعا پڑھتے تھے :۔بسمِ اللهِ ، وَضَعْتُ جَنبِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، وَاخْسِى شَيْطَانِي ، وَ فَكَ رِهَانِي ، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِي الْأَعْلَى (ابوداود کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) ترجمہ:- اللہ کے نام کے ساتھ میں اپنا پہلو ( بستر پر ) رکھتا ہوں اے اللہ ! میرے گناہ بخش دے۔میرے شیطان کو نا مراد کر مجھے اپنے حقوق اور واجبات ادا کرنے کی توفیق دے اور مجھے اپنے فرشتوں کی مجلس میں جگہ عطا فرما۔نیند سے بیدار ہونے کی دُعائیں حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نیند سے بیدار ہو کر یہ دعا پڑھتے تھے : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ( بخاری کتاب الدعوات باب ما یقول اذا نام ) ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت دینے کے بعد زندگی بخشی اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہوگا۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا کیا کرو:۔121