خزینۃ الدعا — Page 119
حَزِينَةُ الدُّعَاءِ 68 مناجات رسول ﷺ حفاظت فرمانا اور اگر اسے موت دے تو اس کے ساتھ بخشش کا سلوک کرنا۔اے اللہ ! میں تجھ سے عافیت کا طلبگار ہوں۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دُعا پڑھتے :- الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَ آوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَ سَقَانِى وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ ، وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالِ اللَّهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيْكَهُ وَإِلَهَ كُلِّ شَيْءٍ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ (ابوداؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) ترجمہ: تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جو میرے لئے کافی ہوا اور مجھے پناہ دی اور اس نے مجھے کھلایا اور پلایا۔اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب فضل فرمایا۔اور جس نے مجھے عطا کیا اور خوب دیا اور ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہی ہیں۔اے اللہ ! جو ہر چیز کا ربّ اور مالک ہے۔ہر چیز کے معبود ! میں آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔حضرت حفصہ ( ام المومنین ) بیان کرتی ہیں کہ رات کو رسول کریم اپنا دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھتے تھے:۔اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ۔(ابوداؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) ترجمہ : - اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے صلى الله حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول کریم علی کے سوتے وقت یہ دُعا پڑھتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيم وَ كَلِمَاتِكَ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ ، اللَّهُمَّ أَنتَ تَكْشِفُ الْمَعْرَمَ وَالْمَاثَمَ اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُندُكَ ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنْكَ الْجَدُّ سُبْحَانَكَ (ابو داؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) وَبِحَمْدِكَ 120