خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 118 of 267

خزینۃ الدعا — Page 118

حَزِينَةُ الدُّعَاءِ 67 مناجات رسُول مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ بَنَيْكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ( بخاری کتاب الدعوات باب وضع الید الیمنی تحت خد الیمنی ) ترجمہ : - اے اللہ !میں نے اپنی جان تجھے سونپی اور اپنی توجہ تیری جانب کی۔اور اپنا سب معاملہ تیرے سپرد کیا اور تیری طرف رغبت رکھتے ہوئے اور تیرے خوف سے تجھے ہی اپنا سہارا بنایا۔تجھ سے پناہ اور نجات کی کوئی جگہ نہیں مگر تیری طرف۔میں تیری کتاب پر جو تو نے نازل کی اور تیرے نبی پر جو تو نے بھیجا ایمان لایا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ بستر پر جاؤ تو اسے جھاڑو پھر یہ دُعا پڑھ کر سویا کرو:۔با سُمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي ، وَبِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا ، وَ إِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِيْنَ - ( بخاری کتاب الدعوات باب تعوذ والقراءة عند النوم ) ترجمہ:- اے میرے رب ! تیرے نام کے ساتھ میں بستر پر پہلو رکھتا ہوں اور تیرے نام کے ساتھ ہی اسے اٹھاؤں گا۔اگر تو نے میری روح قبض کر لی تو اس سے رحمت کا سلوک کرنا اور اگر تو نے اسے واپس کیا تو اس کی حفاظت کرنا جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمر نے ایک شخص کو کہا کہ سوتے وقت یہ دُعا پڑھا کرو اور بتایا کہ یہ دعا انہوں نے رسول کریم ﷺ سے سیکھی تھی :- اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِي ، وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ سَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا ، وَإِنْ اَمَتْهَا فَاغْفِرْلَهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ - مسلم کتاب الذکر باب ما يقول عند النوم ) ترجمہ: اے اللہ ! تو نے ہی میرے وجود کو پیدا کیا اور تو ہی اسے وفات دے گا۔اس کی زندگی وموت تیرے اختیار میں ہے۔( مولیٰ ! ) اگر تو اسے زندہ رکھے تو خود اس کی 119