خزینۃ الدعا — Page 117
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 66 69 تیز بارش سے بچنے کی دُعا مناجات رسُول الله حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ کی دُعا سے مسلسل ایک ہفتہ کی طویل بارش کے بعد اگلے جمعہ ایک سائل نے بارش رکنے کی درخواست کی تو رسول اللہ کی دوبارہ دُعا سے بارش فور آرک گئی۔وہ دُعا یہ تھی :۔اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالزِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَ مَنَابِتِ ( بخاری کتاب الاستسقاء باب ما استسقى في المسجد الجامع ) الشَّجَرِ ترجمہ:- اے اللہ ! ہمارے اردگرد (بارش برسا) اور ہم پر نہیں۔اے اللہ ! ٹیلوں چٹانوں، وادیوں اور درختوں کے جنگلوں پر (بارش برسا )۔سوتے وقت کی دُعائیں حضرت حذیفہ بن الیمان بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم یہ سوتے یا بستر پر جاتے تو یہ دُعا کرتے :۔اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَ أَحْيَا۔( بخاری کتاب الدعوات باب ما یقول اذا نام) ترجمہ: اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ میں مرتا ہوں۔اور تیرے نام سے ہی زندہ ہوتا ہوں۔حضرت براو بن عازب بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک شخص کوسوتے وقت پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھائی اور فرمایا کہ اگر اس رات تمہاری وفات ہو گئی تو فطرت صحیحہ پر وفات ہو گی۔اور اگر تم نے صبح کی تو (اس دُعا کی برکت سے ) تمہیں خیر و بھلائی حاصل ہوگی۔اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ ، وَ وَجَّهْتُ وَجْهِيَ إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرى إِلَيْكَ ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَا وَ لَا مَنْجَا 118