خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 99 of 267

خزینۃ الدعا — Page 99

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ ( یہ کہتے ہوئے ) کھاؤ۔بِسْمِ اللَّهِ وَ بَرَكَةِ اللَّهِ - 48 مناجات رسُول الله (مستدرک حاکم جلد 4 ص 120) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کی برکت کے ساتھ۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اللہ کا نام لیا کرے اگر وہ شروع میں اللہ کا نام لینا بھول جائے تو بعد میں یہ کہے۔بِسْمِ اللهِ أَوَّ لَهُ وَ آخِرَهُ - (ابوداؤ د کتاب الاطعمۃ باب تسمیة علی الطعام) ترجمہ:- اللہ کے نام کے ساتھ (کھانے کے ) شروع میں بھی اور بعد اس کے آخر میں بھی۔حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ جب کھانا کھاتے اور پانی پیتے تو یہ دعا پڑھتے :۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِيْنَ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول اذا فرغ من الطعام) ترجمہ : - تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا اور ہمیں پانی پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔☆ حضرت ابوایوب انصاری کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب کھانا کھاتے یا پانی پیتے تو یہ دعا پڑھتے :۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى أَطْعَمَ وَ سَقَى وَ سَوَّغَهُ وَ جَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا (ابوداؤد کتاب الاطعمه باب ما يقول الرجل اذا طعم ) ترجمہ : - تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے کھانا کھلایا اور پانی پلایا اور اُسے گلے میں اتارا اور پھر اُس کے نکلنے کا راستہ بھی بنایا۔☆ حضرت ابو امامہ باہلی بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول کریم ﷺ کے سامنے 100