خزینۃ الدعا — Page 67
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 16 مناجات رسُول الله أنت لَكَ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيْهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيْهِن وَلَكَ الْحَمْدُ أنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ الْحَقُّ وَلِقَاتُكَ حَقٌّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ وَمُحَمَّد الله حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنبتُ وَبكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَكَمْتُ فَاغْفِرْلِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا ( بخاری کتاب التهجد باب التهجد بالليل) ترجمہ:- اے اللہ ! سب تعریفیں تیرے لئے ہیں تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اُن میں ہے اُن کا قائم کرنے والا ہے اور سب حمد تیرے لئے ہے۔آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اُن میں ہے اس کی بادشاہت تیرے لئے ہے اور سب حمد تیرے لیے ہے تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نور ہے۔اور تیرے لیے سب حمد ہے تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے انکا بادشاہ ہے۔اور سب تعریف تیری ہی ہے۔تو ہی حق ہے۔اور تیرا وعدہ سچا اور تیری ملاقات برحق ہے اور تیری بات سچی ہے۔اور جنت اور دوزخ بھی برحق ہیں اور تمام نبی بھی بچے اور محمد ﷺ بھی برحق ہیں۔اور قیامت برحق ہے۔اے اللہ میں نے تیری فرمانبرداری اختیار کی اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر تو کل کیا اور تیری طرف جھکا۔اور تیری مدد کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور تیری طرف اپنا فیصلہ لے کر آیا پس میرے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور جو پوشیدہ گناہ میں نے کئے اور جو ظاہر (سب بخش دے ) تو ہی آگے کرنے والا اور پیچھے کرنے والا ہے۔تیرے سوا کوئی عبادے کے لائق نہیں۔حضرت عائشہؓ نے رسول کریم اللہ کی تہجد کے آغاز میں دُعاؤں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ کھڑے ہو کر دس دس مرتبہ الله أَكْبَرُ ( اللہ سب سے بڑا ہے) 68