خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 52 of 267

خزینۃ الدعا — Page 52

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ ارادہ و عمل میں برکت کی دُعا مناجات رسُول الله حضرت ابو بکر صدیق بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ہے جب کسی امر کا ارادہ فرماتے تو یہ دُعا کرتے: اَللّهُمَّ خِرْلِی وَاخْتَرْلِی ( ترندی کتاب الدعوات باب 86 ) ترجمہ: اے اللہ ! میرے لئے خیر کے سامان فرما اور میرے لئے بہتر انتخاب فرما۔حصول محبت الہی کی دُعا حضرت عبد اللہ بن یزید الا انصاری کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ اپنی دعاؤں میں (محبت الہی کی ) یہ دُعا بھی پڑھا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ ارْزُقْنِى حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِندَكَ اللَّهُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةَ لِى فِيمَا تُحِبُّ، وَمَازَوَيْتَ عَنِّي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ فَرَاعًا لِي فِيْمَا تُحِبُّ ترندی کتاب الدعوات باب (74) ترجمہ:- اے اللہ! مجھے اپنی محبت عطا کر اور اس کی محبت بھی جس کی محبت مجھے تیرے حضور فائدہ بخشے۔اے اللہ ! میری محبوب چیزیں جو تو مجھے عطا کرے ان کو اپنی محبوب چیزوں کی خاطر میرے لئے قوت کا ذریعہ بنا دے اور میری جو پیاری چیزیں تو مجھ سے علیحدہ کر دے ان کے بدلے اپنی پسندیدہ چیزیں مجھے عطا فرما دے۔حضرت داؤد علیہ السلام کی ایک دُعا حضرت ابو درداء بیان کرتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السلام جو سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار تھے۔( حصول محبت الہی کی ) یہ دعا کیا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَ حُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ ، اَللّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَمَالِي وَأَهْلِي وَمِنَ ترندی کتاب الدعوات باب (73) الْمَاءِ الْبَارِدِ 53