خزینۃ الدعا — Page 33
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 33 قرآنی دعائیں رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) اے ہمارے رب! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقیوں کا پیشرو بنا۔(71) والدین کے احسانات کو یاد کر کے رحم کی دعا نبی کریم ﷺ کو آپ اور آپ کی امت کے لئے والدین کے حق میں یہ دعا سکھائی گئی۔حضور فرمایا کرتے تھے کہ بیٹا والدین کا احسان اتار نہیں سکتا یہاں تک کہ والد کو غلامی سے آزاد کرائے۔(مسلم کتاب العتق باب فضل محقق الوالد ) رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرَاتٌ (بنی اسرائیل : ۲۵) اے میرے رب! ان پر مہربانی فرما کیوں کہ انہوں نے بچپن کی حالت میں میری پرورش کی تھی۔(72) کشتی پر سوار ہونے کی دعا طوفان نوح کے وقت حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی پر سوار ہوتے ہوئے یہ دعا بھی البی حکم کے تحت پڑھی اور آپ کی کشتی جودی پہاڑ کی چوٹی پرلنگر انداز ہوئی نبی کریم ﷺ فرماتے تھے کہ یہ دعا میری امت کے لئے غرق ہونے سے امان کا موجب ہے۔( تفسیر قرطبی جزء 9 صفحہ 37) بِسْمِ اللهِ مَجْرَتهَا وَ مُرْسُهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ (هود:۲۳) اس (کشتی) کا چلنا اور اس کا ٹھہرایا جانا اللہ کے نام کی برکت سے ہی ہوگا۔میرا رب یقیناً بہت بخشنے والا ( اور ) بارا بر رحم کرنے والا ہے۔(73) کشتی پر سوار ہونے کی دوسری دعا حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ ہدایت فرمائی کہ جب کشتی میں سوار ہو جائیں تو 33