خزینۃ الدعا — Page 245
حزينَةُ الدُّعَاءِ 65 تو حید و توکل کے مضمون پر مشتمل عمدہ تحریک دعا اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى جناب شیخ محمد بخش صاحب رئیس کڑیانوالہ ضلع گجرات کو سخت مالی مشکلات کی شکایت پر حضور نے انہیں یہ نظم لکھ کر عطا فرمائی خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کی دعا کے طفیل ان کی تکالیف دور کر دیں۔اک نہ اک دن پیش ہوگا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہوگی تجھے دنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکم خدا کے سامنے مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم پاس و الم فکر وبلا کے سامنے بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے نقش دوئی چاہیئے تجھ کو مٹانا قلب سے سرجھکا بس مالک ارض وسما کے سامنے سے پیار چاہئے نفرت بدی سے اور نیکی ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے ( در مشین اردو صفحه 157) 247