خزینۃ الدعا — Page 246
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 66 أدْعِيَةُ المَهْدِى اسلام کی حالت زار اور غلبہ دین کے لئے درد بھری دعائیں ہے کشتی اسلام بے لطف خدا اب عرق اے جنوں کچھ کام کر بیکار ہیں عقلوں کے وار مجھ کو دے اک فوق عادت اے خدا جوش و تپش جس سے ہو جاؤں میں غم میں دیں کے اک دیوانہ وار وہ لگادے آگ میرے دل میں ملت کے لئے شعلے پہنچیں جس کے ہردم آسماں تک بے شمار اے خدا تیرے لئے ہر ذرہ ہو میرا فدا مجھ کو دکھلا دے بہار دیں کہ میں ہوں ہر طرف سے پڑرہے ہیں دین احمد پر تبر کیا نہیں تم دیکھتے قوموں کو اور ان کے وہ وار اشکبار کونسی آنکھیں جو اس کو دیکھ کر روتی نہیں کونسے دل ہیں جو اس غم سے نہیں ہیں بے قرار کھا رہا ہے دیں طمانچے ہاتھ سے قوموں کے آج اک تزلزل میں پڑا اسلام کا عالی منار یہ مصیبت کیا نہیں پہنچی خدا کے عرش تک کیا یہ شمس الدیں نہاں ہو جائے گا اب زیر غار اے خدا شیطاں پہ مجھ کو فتح دے رحمت کے ساتھ اکٹھی کررہا ہے اپنی فوجیں بے شمار وہ جنگ یہ بڑھ کر ہے جنگ روس اور جاپان سے میں غریب اور ہے مقابل پر حریف نامدار 248