خزینۃ الدعا — Page 18
حزينَةُ الدُّعَاءِ 18 (37) علمی ترقی کی دعا قرآنی دعائیں نبی کریم ﷺ کو اپنے فیصلوں میں الہی نور عطا کرنے کے لئے یہ دعا سکھائی گئی۔رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (۴ : ۱۱۵) اے میرے رب ! میرے علم کو بڑھا۔(38) شرح صدر ، سہولت امر اور زبان میں تاثیر پیدا ہونے کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب دربار فرعون میں جا کر فرمانِ الہی پہنچانے کا حکم ہوا تو انہوں نے یہ دعا کی۔حضرت اسماء بنت عمیس بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو شبیر پہاڑ کے دامن میں یہی دعا کرتے دیکھا۔آپ بارگاہ الہ میں عرض کر رہے تھے کہ مولیٰ میں تجھ سے وہی دعا مانگتا ہوں جو میرے بھائی موسیٰ نے مانگی۔( تفسیر الدر المنثور للسيوطى جلد 4 صفحہ 295) رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسْرُ لِي أَمْرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِيةٌ ( :۲۹۲۶) اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے۔اور جو مجھ پر فرض ڈالا گیا ہے اس کو پورا کرنا میرے لئے آسان کر دے۔اور اگر میری زبان میں کوئی گرہ ہو تو اسے بھی کھول دے۔(سختی کہ لوگ میری بات آسانی سے سمجھنے لگیں۔(39) ترقیات روحانی اور مغفرت الہی کی دعا اللہ تعالٰی مومنوں کو توبتہ النصوح کی تعلیم دیتا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کا ازالہ فرما کر اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے گا۔ان مومنوں کے آگے اور پیچھے نور ہو گا اور وہ یہ دعا کریں گے۔رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحریم: 9) 18