خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 226 of 267

خزینۃ الدعا — Page 226

حزينَةُ الدُّعَاءِ 46 محبت الہی سے بھری ہوئی ایک اور دعا أدْعِيَةُ المَهْدِى رَبِّ إِنَّكَ جَنَّتِي وَرَحْمَتُكَ جُنَّتِيْ وَايَاتُكَ غِذَائِيْ وَفَضْلُكَ رِدَائِيْ اے میرے رب بے شک تو ہی میری بہشت ہے اور تیری رحمت میری ڈھال ہے۔اور تیرے نشان میری غذا ہیں اور تیرا فضل میری رداء ( چادر ) ہے۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 384 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 361) انصار دین عطا کئے جانے کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی مہمات میں تنہائی کے زمانہ میں درد دل سے خدا تعالیٰ کے حضور انصار دین عطا کئے جانے کے لئے دعا کی۔جس کا ذکر حضرت مولانا نورالدین صاحب کے نام ایک مکتوب میں فرمایا ہے۔رِبِّ أَعْطِنِي مِنْ لَّدُنْكَ أَنْصَارًا فِيْ دِيْنِكَ وَاذْهِبْ عَنِّيْ حُزْنِي وَأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِي كُلَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم مکتوب نمبر ۲۴ صفحه 34) ترجمہ: اے میرے رب مجھے اپنے حضور سے اپنے دین کیلئے معاون مددگار عطا کر اور میرے غم کو دور کر دے اور میرے سارے کام درست فرمادے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔دائمی برکت کے لئے دعا قریبا1883ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہامی طور پر ایک طرف برکت کے حصول کی یہ دعا سکھلائی اور پھر کمال لطف و احسان سے اس کے منظور ہو جانے کی خبر بھی عطا فرمائی۔براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه 520 حاشیہ در حاشیہ نمبر 3 روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 621) رَبِّ اجْعَلْنِي مُبَارَكًا حَيْثُ مَا كُنْتُ ترجمہ: اے میرے رب مجھے ایسا مبارک کر کہ ہر جگہ کہ میں بود و باش کروں برکت میرے ساتھ رہے۔228