خزینۃ الدعا — Page 225
حزينَةُ الدُّعَاءِ 45 مصیبت سے بچنے کی دعا - اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى 1899ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رویا میں دیکھا کہ آگ دھواں اور چنگاریاں اڑ کر آپ کی طرف آتی ہیں مگر ضر ر نہیں دیتیں اس حال میں آپ یہ دعا پڑھ رہے ہیں۔( تذکرہ 279 بحوالہ خط بنام مولانا عبدالکریم صاحب) يَا حَيُّ يَاقَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ إِنَّ رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ترجمہ: اے زندہ اور ہمیشہ قائم و دائم رہنے والی ہستی میں تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں۔یقیناً میرا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں ایک دفعہ ایک شخص نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ استغفار کثرت سے پڑھا کرو اور نمازوں میں۔۔۔۔۔۔۔يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَسْتَغِيْتُ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ پڑھو۔اے زندہ اور قائم رہنے والے خدا میں تیری رحمت سے تیری مدد چاہتا ہوں۔اے تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔(ترجمہ از مرتب) ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 250) محبت الہی اور بخشش کی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک وفاشعار فیق منشی رستم علی صاحب کے ایک دلی دوست سندر داس کی وفات کے جانکاہ صدمہ پر تعزیتی خط میں یہ دعا پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے تحریر فر مایا کہ سجدہ میں اور دن رات کئی دفعہ یہ دعا پڑھیں۔يَا أَحَبُّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوْتٍ اغْفِرْلِيْ ذُنُوبِي وَأَدْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر سوم صفحہ 74) الْمُخْلَصِيْنَ ترجمہ: اے ہر پیارے سے زیادہ پیاری ہستی مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے مخلص بندوں میں داخل کر لے۔227