خزینۃ الدعا — Page 217
حزينَةُ الدُّعَاءِ 37 ادْعِيَةُ المَهْدِى اے ہمارے رب ہمارے اور ہماری قوم کے مابین واضح فیصلہ فرما اور تو بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔( تذکره 196، 37 ) قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ۔فلق 2 تا 4 ، تذکرہ صفحہ 65 ایڈیشن چہارم) کہ میں شریر مخلوقات کی شرارتوں سے صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اور اندھیری رات سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں جب وہ چھا جائے۔1893ء میں یہ دعا الہام ہوئی۔الہامی دعائیں رَبِّ إِنِّى مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ ( تذکره صفحه 199 بحوالہ تحفہ بغداد صفحہ 17 تا 25) اے میرے رب میں مغلوب ہوں تو میرے دشمن سے انتقام لے۔26 اپریل 1903 ء کو دوبارہ یہ ان الفاظ میں الہام ہوئی۔رَبِّ إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ فَسَحِفْهُمْ تَسْحِيْقًا اے میرے رب میں مغلوب ہوں میرا بدلہ لے اور ان کو اچھی طرح پیس ڈال۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 104 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 107) ایک روایت میں مغلوب کی بجائے مظلوم بھی آیا ہے۔(تذکرہ صفحہ 389) رَبِّ اغْفِرُ وَارْحَمُ مِّنَ السَّمَاءِ (تذکره صفحه : 37,71,79) اے میرے رب مغفرت فرما اور آسمان سے رحم نازل فرما۔رَبِّ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَّالْحِقْنِي بِالصَّالِحِيْنَ (حقیقۃ الوحی صفحہ 108 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ (111) اے میرے رب مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔219