خزینۃ الدعا — Page 210
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ نہیں۔آمین یارب العالمین۔30 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم ! اے خدائے غفور و رحیم ! تو صرف ان لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجالاتے ہیں اور تیرے لئے اور تیری راہ میں اپنے دلوں میں جان فدا کر چکے ہیں۔جن سے تو راضی ہے اور جن کو تو جانتا ہے کہ وہ بکھی تیری محبت میں کھوئے گئے اور تیرے فرستادہ سے وفاداری اور پورے ادب اور انشراحی ایمان کے ساتھ محبت اور جانفشانی کا تعلق رکھتے ہیں۔آمین یارب العالمین۔“ ( الوصیت صفحہ 16-17) اپنی جماعت کے حق میں دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب «کشتی نوح میں ہماری تعلیم بیان فرما کر اسے اس دعا پرختم کرتے ہیں:۔”اب میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔“ کشتی نوح صفحہ 74 روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 85) سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے دعا الہی میرے سلسلہ کی ترقی ہو اور تیری نصرت اور تائید اس کے شامل حال ہو““ سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب جلد پنجم صفحہ 628) میں تو بہت دعا کرتا ہوں کہ میری جماعت ان لوگوں میں ہو جائے جو خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور نماز پر قائم رہتے ہیں اور رات کو اُٹھ کر زمین پر گرتے ہیں اور روتے ہیں اور خدا کے فرائض کو ضائع نہیں کرتے اور بخیل اور ممسک اور غافل اور دنیا کے کیڑے نہیں ہیں اور میں 212