خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 14 of 267

خزینۃ الدعا — Page 14

حزينَةُ الدُّعَاءِ 14 قرآنی دعائیں مل جائے یا واپس چلی جائے مجھے اس کی پرواہ نہیں۔دوسرے میرے دل میں کسی کے خلاف حسد یا کینہ نہیں۔حضرت ابن عمرؓ نے کہا بلاشبہ اللہ نے آپ کو ہم پر فضیلت دی ہے۔یہی دعا اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو سکھاتی ہے۔(تفسیر الدر المنثور للسيوطى جلد 5 صفحه 199) رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوْا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (الحشر: 1) اے ہمارے رب! ہم کو اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں۔اور ہمارے دلوں میں مومنوں کا کینہ نہ پیدا ہونے دے۔اے ہمارے رب! تو بہت مهربان ( اور ) بے انتہاء کرم کرنے والا ہے۔(30) رحم و بخشش کی دعا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز میں پڑھنے کے لئے آنحضور ﷺ سے کوئی دعا سکھانے کی درخواست کی۔حضور نے جو دعا سکھائی اس میں خاص طور پر خدا کی رحمت اور مغفرت طلب کی گئی ہے۔جیسا کہ اس دعا میں :۔( تفسیر الدرالمخور للسیوطی جلد 5 صفحہ 18) حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے یہ دعائیہ آیت اور اس سے پہلے کی تین آیات پڑھ کر ایک بیمار پر دم کیا وہ اچھا ہو گیا۔آپ نے فرمایا کہ خدا کی قسم یقین و ایمان رکھنے والا انسان یہ آیات پہاڑ پر بھی پڑھے تو وہ جگہ چھوڑ دے۔( تفسیر قرطبی جزء 2 صفحہ 157) رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ (المؤمنون: ١١٩) اے میرے رب ! معاف کر اور رحم کر، اور تو سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔14