خزینۃ الدعا — Page 158
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 107 شیطانی اثرات سے بچنے کی دُعا مناجات رسُول الله حضرت ابو ہریرہ رسول اللہ ﷺ کے واقعہ اسراء کے بیان میں ایک خوفناک شیطان کا ذکر کرتے ہیں جو ایک شعلہ آگ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کا تعاقب کر رہا تھا حضرت جبریل علیہ السلام نے حضور کو ایک دعا سکھائی اور فرمایا کہ اس کے نتیجہ میں شیطانی شعلہ ختم ہو جائے گا اور یہ خود گر پڑے گا وہ دُعا ئی تھی۔أَعُوذُ بِوَجْهِ اللهِ الْكَرِيم ، وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ ، وَ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيْهَا ، وَ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا ، وَمِنْ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ (موطا امام مالک کتاب الجامع باب مايا مربد من التعوذ ) ترجمہ :۔میں اللہ کے عزت والے چہرے کی پناہ میں آتا ہوں اور اللہ کے اُن کامل و مکمل کلمات کی پناہ میں بھی کہ کوئی نیک و بد جن سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔میں اپنے ربّ کی پناہ اُس شر سے بھی مانگتا ہوں جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اور اُس سے بھی جو آسمان پر چڑھتا ہے اور اُس شہر سے بھی جو اُس نے زمین میں پیدا کیا اور اُس شتر سے بھی جو اُس سے نکالتا ہے ، اور اے رحمن خدا ! دن رات کے فتنوں اور رات کے حادثات سے بھی پناہ مانگتا ہوں ، سوائے رات کو پیش آنے والے اس اچانک واقعہ کے جو خیر و برکت کا موجب ہو۔دشمن کے شر سے بچنے کی دُعا حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو کسی قوم سے خوف یا خطرہ ہوتا تو یہ دُعا کرتے :۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ (ابوداؤد کتاب الوتر باب ما یقول اذا خاف قوماً) 159