خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 128 of 267

خزینۃ الدعا — Page 128

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 77 مناجات رسُول الله راہ سیداد کی دُعا حضرت علیؓ کو رسول کریم ﷺ نے یہ دعا سکھائی اور فرمایا کہ یہ دُعا پڑھتے ہوئے ہدایت سے مراد راہ راست اور راہ سدید‘ سے تیر کی طرح سیدھی راہ اپنے ذہن میں مراد لیا کرو۔اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِدُنِي (مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من الشر ) ترجمہ : - اے اللہ ! مجھے ہدایت دے اور پھر مجھے سیدھی راہ پر قائم کر دے۔ثبات قلب کی دُعا حضرت شہر بن حوشب نے حضرت اُم سلمہ سے رسول کریم ﷺ کی کثرت سے پڑھی جانے والی دُعا کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے یہ دُعا بتائی۔حضرت اُم سلمہ نے پوچھا کہ حضور آپ کثرت سے یہ دُعا کیوں کرتے ہیں تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر شخص کا دل خدا کی دوانگلیوں کے درمیان ہے وہ جب چاہے اُسے بدل دے۔يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلى دِينِك - ( ترمذى كتاب الدعوات باب 90) ترجمہ: اے دلوں کے پھیرنے والے میرا دل اپنے دین پر قائم کر دے۔خدا تعالیٰ پر کامل تو شکل کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عباس کے بیان کے مطابق رسول اللہ ﷺ یہ دعا بالعموم پڑھتے تھے:۔اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ ، وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ انبتُ ، وَبِكَ خَاصَمْتُ اللَّهُمَّ اَعُوْذُ بِعِزَّتِكَ وَلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، وَالْجِنُّ وَالْإِنسُ يَمُوتُونَ مسلم کتاب الذكر باب التعوذ من الشر ) 129