خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 113 of 267

خزینۃ الدعا — Page 113

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 62 29 مناجات رسُول غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔دس نیکیاں اُس کے حق میں لکھی جاتی ہیں۔دس بدیاں معاف ہوتی ہیں۔اور دس درجے بلند ہوتے ہیں۔اور وہ شیطان سے پناہ میں آ جا تا ہے۔اس حدیث کے ایک راوی حماد کہا کرتے تھے کہ ایک شخص نے خواب میں رسول کریم ﷺ کو دیکھا اور عرض کیا کہ ابو عیاش ہمیں یہ حدیث سناتا ہے۔آپ نے فرما یا ابو عیاش سچ کہتا ہے۔وہ کلمات یہ ہیں :۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔(ابوداؤد کتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح ) ترجمہ :- اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں۔سب بادشاہت اُسی کو حاصل ہے اور اسی کی سب تعریفیں ہیں۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔☆ ام المومنین حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے مجھے شام کے وقت پڑھنے کے لئے یہ دعا سکھائی تھی:۔اللَّهُمَّ عِنْدَ إِسْتِقْبَالِ لَيْلكَ ، وَ إِدْبَارِ نَهَارِكَ، وَ أَصْوَاتِ دُعَاتِكَ وَحُضُورِ صَلَوَاتِكَ أَسْأَلُكَ أَنْ تَغْفِرَلِى - ترندى كتاب الدعوات باب دعاء ام سلمہ ) ترجمہ: اے اللہ ! تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی واپسی اور تیرے بلانیوالوں کی آوازوں کے وقت اور تیری نمازوں کے اوقات میں میں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔حضرت ابو بکر روزانہ صبح و شام تین مرتبہ یہ دعائیں پڑھتے اور کہا کرتے تھے کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ دعائیں پڑھتے سُنا۔اس لئے مجھے پسند ہے کہ یہ دُعائیں پڑھ کر آپ کی سنت قائم کروں۔(ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ) (i) اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِيَ اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ - ترجمہ: اے اللہ ! میرے جسم کو عافیت دے۔اے اللہ ! میری سماعت کی حفاظت فرما۔مولی ! میری آنکھ کی بھی خود حفاظت فرما، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔114