ختم نبوت کی حقیقت — Page 78
ZA اور نبی کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اور جگہ ایسا غیر معمولی طریق اختیار فرمایا ہے۔فافهم و تدبر ولا تكن من المُمترين - امت محمدیہ میں مبشرات کا سلسلہ اب میں ایک ایسی حدیث کو لیتا ہوں جسے بعض اوقات ہمارے مخالفین جلد بازی کے طریق پر اپنے خیال کی تائید میں پیش کیا کرتے ہیں لیکن جیسا کہ میں انشاء اللہ ابھی ثابت کروں گا وہ دراصل ہماری تائید میں ہے۔کیونکہ اس حدیث سے بھی سوائے اس کے کچھ ثابت نہیں ہوتا کہ گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شریعت والی نبوت کا دروازہ بند ہے مگر غیر تشریعی امتی نبوت کا دروازہ کھلا ہے اور کبھی بند نہیں ہوگا۔چنانچہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔لم يبق من النبوّة الّا المبشرات قالوا وما المبشرات قال الرؤيا الصالحة - ( صحیح بخاری ابواب الرؤیا ) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب نبوت میں سے مبشرات کے سوا اور کوئی پہلو باقی نہیں رہا۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ مبشرات سے کیا مراد ہے۔آپ نے فرمایا اس سے رویا صالحہ مراد ہے۔“ اس حدیث کی مزید تفصیل ایک دوسری حدیث میں اس طرح آتی ہے کہ:۔ان النبي صلى الله عليه وسلّم كشف الستارة و رأسه معصوب في مرضه الذى مات فيه والناس صفوف خلف ابي بكر فقال يا ايها