ختم نبوت کی حقیقت — Page 108
1+A حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے عقیدہ کے مطابق آیت خاتم النبین کے ذریعہ کھولا گیا ہے یعنی ظلمی اور امتی نبی جو رسولِ پاک کی مہر پا کر نبوت کے مقام کو پہنچے۔حدیث انّى أخر الانبیاء کی تشریح دوسری حدیث جو ہمارے مخالف خیال اصحاب کی طرف سے پیش کی جاتی ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر مشتمل ہے کہ اٹی اخر الانبیاء (یعنی میں آخری نبی ہوں )۔اس حدیث کو پیش کر کے کہا جاتا ہے کہ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔للہ علیہ وسلم نے خود فیصلہ فرما دیا ہے کہ میں آخری نبی ہوں اور آپ کے فیصلہ کے بعد کوئی سوال باقی نہیں رہتا۔اس کے جواب میں اچھی طرح سمجھ لینا چاہئیے کہ جس طرح ہم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نبوت گزرنے کے بعد کوئی نبی نہیں اسی طرح ہم پورے شرح صدر کے ساتھ اس بات پر بھی ایمان لاتے ہیں کہ حقیقہ آپ ہی آخری نبی ہیں۔اور ہم نے کبھی اس سے انکار نہیں کیا۔لیکن افسوس یہ ہے کہ ہمارے مخالف اصحاب ہمارے نظریہ کو سمجھنے کی کوشش کرنے کے بغیر بلکہ بعض صورتوں میں دیدہ و دانستہ ہمارے خلاف یہ الزام لگاتے چلے جاتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے حالانکہ جن معنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو آخری نبی قرار دیا ہے ان معنوں میں ہم آپ کو ہلا شک وشبہ آخری نبی یقین کرتے ہیں ولعنۃ اللہ علی من کذب۔