ختم نبوت کی حقیقت — Page 174
۱۷۴ حضرت مسیح موعود نے اپنے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کیا خوب فرمایا ہے کہ :۔ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے ( آئینہ کمالات اسلام ) عزیز و اور دوستو! خدا کے لئے اپنے تعصبات سے آزاد ہو کر سو چو اور غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ارفع شان کس بات میں ہے؟ آیا آپ کی شان اس میں ہے کہ آپ کی بعثت کے نتیجہ میں ہر قسم کی نبوت کا دروازہ بند کر کے آپ کو ایک جاری شدہ نہر کے خشک کر دینے والا قرار دیا جائے یا کہ آپ کی شان اس میں ہے کہ آپ کے مبارک وجود میں سے نبوت کے آبشار پھوٹیں۔اور جو نعمت پہلے بغیر کسی سابقہ نبی کی پیروی کے براہ راست ملتی تھی وہ آئندہ آپ کی غلامی میں اور آپ کے فیض کی برکت سے اور آپ کی مہر کی تصدیق کے ساتھ ملا کرے؟ ہاں ہاں خدا کے لئے گواہی دو۔وہی خُدا جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے۔اور جس کے سامنے ایک دن ہم سب نے مرکز اپنے اعمال کا جواب دینے کے لئے کھڑے ہونا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ارفع شان کس بات میں ہے؟ آیا آپ کے بعد ہر قسم کی نبوت کے بند ہونے میں یا آپ کی اُمت سے باہر بند ہونے میں۔اور آپ کی غلامی کے جوئے کے نیچے جاری رہنے میں؟ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہر مسلمان جسے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچی محبت ہے اور جو درجہ کی نسبتی بلندی کے معیار کو جانتا اور پہچانتا ہے اس کا دل گواہی دے گا اور اس کا نور قلب پکارے گا کہ ہمارے آقا (فدا فسی ) کی شان اسی