ختم نبوت کی حقیقت — Page 173
۱۷۳ اس زمانہ کے دوسرے مسلمانوں کا عقیدہ جماعت احمدیہ کا عقیدہ کیونکہ آپ کی بعثت سے نبوت کی تمام نہیں ہوئی بلکہ اس کا رستہ بدل کر آپ کے وجود میں گویا ایک نیا ہیڈ ورک قائم کیا گیا ہے۔اگر آئندہ کوئی شخص نبی بنے گا تو پس آئندہ آپ کے خادموں اور آپ کی غلامی میں اور آپ کے نور سے نور غلاموں میں سے بھی کوئی شخص نبی نہیں نہریں ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہیں۔بن سکتا۔پا کر اور آپ کا ظلت بن کر بنے گا۔اسکے بغیر ہرگز نہیں۔یہ وہ دو متقابل نظرتے ہیں جو اس مسئلہ کے متعلق اس وقت ہمارے سامنے ہیں۔ایک نظریہ موجودہ زمانہ کے غیر احمدی حضرات کا ہی جو ہرقسم کی نبوت کا دروازہ بند قرار دیتے ہوئے خیال کرتے ہیں کہ گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بنی نوع انسان کے لئے نبی اور صدیق اور شہید اور صالح بننے کا رستہ کھلا تھا مگر آپ کی بعثت کے بعد صرف صدیق اور شہید اور صالح بننے کا رستہ کھلا ہے اور نبوت کا رستہ بند ہو چکا ہے۔اور دوسرا نظریہ احمدیوں کا ہے جو نہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی تمام خدائی انعاموں کا دروازہ کھلا مانتے ہیں بلکہ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی ارفع شان اور اکمل مقام کے پیش نظر یہ دروازہ پہلے سے بھی زیادہ فراخ ہو کر کھل گیا ہے۔اور خدائی انعاموں اور رُوحانی انوار کے چشمے پھوٹ پھوٹ کر بہنے لگ گئے ہیں۔البتہ پہلے یہ انعام مستقل حیثیت میں جاری تھے اور اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے ساتھ وابستہ کر دیئے گئے ہیں۔HEAD WORK۔