آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 45 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 45

نبي بشرع ينسخ شرعه۔الاشاعت فی اشراط الساعة ص ۲۳) حدیث میں لانبی بعدی کے جو الفاظ آئے ہیں اس کے معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ کوئی نبی ایسی شریعت لے کر پیدا نہیں ہوگا جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی شریعیت کو منسوخ کرتی ہو۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (متوفی ۱۱۷۷) تحریر فرماتے ہیں۔فعلمنا بقول عليه الصلوة والسلام لا نَبِيَّ بَعْدِي ولا رسول ان النبوة قد انقطعت والرسالة انما يريد بها التشريع : ۳۹ رقرة العينين فى تفضل الشيخين (ص ) ترجمہ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول لا نبی بعدی و لا رسول سے تمہیں معلوم ہو گیا کہ جو نبوت و رسالت منقطع ہو گئی ہے وہ آنحضرت کے نزدیک نئی شریعیت والی نبوت ہے طریقہ نوشاہیہ قادریہ کے امام و پیشوا حضرت شیخ نوشادہ گنج قدس سره کے فرزند عالیجاہ اور خلیفہ آگاہ حضرت حافظ برخوردار (متوفی ۱۰۹۳) اس کی شرح فرماتے ہیں :- " والمعنى لا نبي بنبوة التشريع بعدى الا مَا شَاء الله