آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 24 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 24

کے احکام کو اور کوئی نہیں توڑ سکتا اور وجہ اس کی یہی ہوتی ہے کہ اس پر مراتب عمدہ جات ختم ہو جاتے ہیں ایسے ہی خاتم مراتب نبوت کے اوپر اور کوئی عہدہ یا مرتبہ ہی نہیں ہو ہوتا ہے اس کے ماتحت ہوتا ہے۔ر مباحثہ شاہجہانپور ص ۲۵) قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند فرماتے ہیں :- جس طرح ملائکہ اور شیاطین میں ایک ایک فرد خاتم ہے جس پر اس نوع کے تمام مراتب ختم ہو جاتے ہیں وہی اپنی نوع کے لئے مصدر فیض ہے۔ملائکہ کے لئے جبرائیل علیہ السلام جس سے کمالات ملکیت ملائکہ کو تقسیم ہوتے ہیں اور شیاطین کے لئے ابلیس لعین جس سے تمام شیاطین کو فسادات شیطنت تقسیم ہوتے ہیں۔اسی طرح انبیاء دجاجلہ میں ایک ایک فرد خاتم ہے جو اپنے اپنے دائرہ میں مصر فیض ہے۔انبیاء علیہم السّلام میں سے وہ فرد کامل اور خاتم مطلق جو کمالات نبوت کا منبع فیض ہے اور جس کے ذریعے سارے ہی طبقہ انبیاء کو علوم و کمالات تقسیم ہوئے ہیں محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم ہیں یہ ر تعلیمات اسلام اور سیمی اقوام ۲۲ - ۲۲۴) حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں